اگلے ہفتے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کالا دھن نکالنے کیلئے
بڑے نوٹوں کو بند کرنے سے ملک بھر میں عام آدمی کو ہو رہی پریشانی کے
علاوہ پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک، تین طلاق اور سیمی کارکنوں کو
مبینہ تصادم میں ہلاک کئے جانے کے معاملے کے ساتھ مہنگائی
کے مسئلہ پر
ہنگامہ آرائی کے آثار ہیں۔اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کئے جانے کی
وجہ سے پیدا ہوئی بدنظمی کو دیکھتے ہوئے پہلے دن کام روکو تحریک پہلے لانے
کا نوٹس ابھی سے دے دیا ہے۔راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267 کے تحت یہ نوٹس دیا ہے۔